اسسٹنٹ کمشنر کا سروس ڈیلیوری سنٹر اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

جمعرات 19 ستمبر 2024 21:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2024ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے سروس ڈیلیوری سنٹر اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کر کے سٹاف کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد سلیم نے جمعرات کے روز سروس ڈیلیوری سنٹر کا دورہ کیا جہاں اُنھوں نے مختلف سیکشنز اور سٹاف کی حاضری چیک کی جبکہ تحصیلدار و ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ڈی سی نے اُنھیں سہولیات اور طریقہ کار کے حوالے سے بریفننگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار سروس ڈیلوری سنٹر کو موقع پر مختلف تجاویز اور احکامات جاری کیے تاکہ عوام کو درپیش تمام مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا بھی دورہ کیا جس کے دوران اُنھوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی اور ضروری ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :