کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی گٹکا ماوا کے چھوٹے کارخانوں کے خلاف کارروائیاں، 3 مطلوب ملزمان گرفتار

جمعرات 19 ستمبر 2024 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2024ء) ڈسٹرکٹ سینٹرل میں انڈسٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر رہائشی مکانوں میں گٹکے ماوے کے چھوٹے کارخانوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3 انتہائی مطلوب گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جاری بیان کے مطابق پہلی کارروائی نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایک رہائشی مکان نزد بادشاہ ہوٹل پر کارروائی کے دوران 2 ملزمان یاسین عرف بابو اور سلیم چماچی کو گرفتار کر لیا ،ملزمان نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں واقع ایک رہائشی مکان میں خفیہ طور گٹکا ماوا تیار کر کے فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے 2 بالٹی میں گیلی چھالیا وزنی 20 کلو گرام، 100 عدد پڑیاں تیار گٹکا ماوا، تمباکو پتی، پلاسٹک کے شاپر،کمپیوٹرائز ڈ کانٹا ودیگر گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والی اشیاء برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹر 5ایف خمیسو گوٹھ میں مکان میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت سہیل عرف لکی ولد محمد طفیل کہ نام سے ہوئی،گرفتار ملزم مکان میں چھپ کر گٹکا ماوا بنانے میں ملوث ہیں،گرفتار ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا بنانے میں استعمال ہونے والی مضر صحت اشیاء ودیگر سامان برآمد کیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :