این اے 97 دوبارہ گنتی کیس،نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 21 ستمبر 2024 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2024ء) این اے 97 تاندیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ پرلیگی رہنما علی گوہر بلوچ کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 23ستمبر کو سماعت کرے گا ،یاد رہے کہ علی گوہر بلوچ کی ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ نے 21 اگست کو مسترد کر دی تھی ،فیصلے کے مطابق علی گوہر بلوچ نتائج مرتب ہونے سے پہلے دوبارہ گنتی کی درخواست دینا ثابت نہیں کر سکے تھے ،علی گوہر بلوچ نے سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کر رکھی ہی