Live Updates

بزنس مین فورم کی ز یر ا ہتما م سر حد چیمبر کے انتخا بات سے قبل کا میاب پاور شو

اتوار 22 ستمبر 2024 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2024ء) بزنس مین فورم کی ز یر ا ہتما م سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے انتخا بات سے قبل کا میاب پاور شو کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کے تعداد میں ووٹرز نے شر کت کی اور بز نس مین فور م کے لیڈ ر شپ سینیٹر ا لیا س ا حمد بلو ر کی قیا د ت پر بھر پو ر ا عتما د کا اظہار اور سر حد چیمبر کے انتخا با ت میں بھر پو ر تعاو ن کے عز م کیا ہے کہ25ستمبر 2024ء کا سورج بزنس مین فورم کامیابی کی نو ید لیکر طلوع ہوگا اور مخا لفین کو شکست فا ش ہو گی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق بزنس مین فور م کے زیر اہتما م ایک مقا می ہو ٹل میں سر حد چیمبر کے ا ٓئند ہ انتخا با ت سا ل 2024-26 کے حو الے سے کا میا ب پاور شو کا انعقا د کیا۔ بز نس مین فور م کے رہنمائوں اور ا راکین کا زبر دست خطاب کر تے ہو ئے انتخا بی منشور اور ایجنڈ ا اور تر جیحا ت سے شر کا کو جا معہ ا ندازہ میں پیش کیا اور بز نس مین فور م کے لیڈ ر سینیٹر ا لیا س ا حمد بلور کے قیاد ت میں بز نس کمیو نٹی کی بے لو ث خد مت اور کا میا بی کو بیان کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میںسابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ،ْ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق ،ْ سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان ،ْ نائب صدر اعجاز خان آفریدی ،ْ انجمن تاجران کے تا حیات صدر حا جی محمد افضل ،ْ انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے چیئرمین شوکت علی خان ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدر اور تاجر رہنما عنایت خان ،ْسابق صدور زاہد اللهشنوا ری،ریا ض ا رشد‘ذوالفقار علی خان ،ْ عدیل رئوف ،ْ فیض محمد فیضی ،ْحسنین خورشید ،ْ شیر باز بلور ،ْ انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایوب زکوڑی ،ْ سابق صدر IAP ملک عمران اسحق ،ْسرحد چیمبر کی ایگزیکٹوکمیٹی حاجی غلام حسین ،ْ نعیم قاسمی ،ْ عفاف علی خان ،ْ حمزہ ابراہیم بٹ ،ْ پرویز خان خٹک ،ْ منور خورشید ،ْ اسماعیل صافی ،ْ فیصل افضل ،ْ کاشف امین ،ْسرحد چیمبر سابق سینئر نائب صدور ضیاء الحق سرحدی ،ْ شاہد حسین ،ْ نعیم بٹ ،ْ عمران خان مہمند ،ْ سابق نائب صدور جاوید اختر ،ْ شجاع محمد ،ْ عبدالجلیل جان ،ْ ملک نیازمحمد اعوان ،ْ حارث مفتی ،ْ جنید الطاف اورتاجراتحاد پشاور کے صدر مجیب الرحمان ،ْ تاجر انصاف کے صدر شاہد خان ،ْ تاجر رہنما حبیب اللہ زاہد ،ْ خالد ایوب ،ْ حاجی نصیر ،ْرحمان گل ،ْ فضل مقیم ،ْ صدر گل ،ْ ندیم رئوف ،ْ فیض رسول ،ْ احسان اللہ ،ْ اشتیاق پراچہ ،ْ فضل واحد ،ْفہد امین ،ْ تاجر تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے صدور ،ْ عہدیداران ،ْ پشاور کے مختلف بازاروں کے صدور، تاجروں ،ْصنعت کار وں ،ْ امپورٹرزاور ایکسپورٹرز بزنس مین فورم کے ایسوسی ایٹ اورکارپوریٹ گروپ کے امیدواران نے بھی شر کت کی ۔

پا ور شو سے خطا ب کر تے ہو ئے بز نس مین فور م کے سینئر رہنما اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور نے کہا ہے کہ 25 ستمبرانتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ نام نہاد تاجر نمائندوں کو شکست ہوگی ۔ بزنس کمیونٹی کے حقوق اور مفادات پر کبھی سو دا باز ی نہیں کی اور بلا تفریق خدمت پر ہمیشہ یقین رکھا ہے اور اس پر عمل کرکے بھی دکھایا ہے۔بزنس کمیونٹی مفاداور موقع پرست عناصرکو جان گئے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ بزنس مین فورم ہی تاجر برادری کا حقیقی نمائندہ فورم ہے جس نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مسائل بھرپور انداز میں حل کئے ۔

حکو متی ایو انو ں میں صو بے کی حقو ق کے لئے آواز اٹھانے کیسا تھ سا تھ تا جر وں اور دکانداروںکو ہر ممکن ر یلیف د لو ا یا ہے ۔۔انھو ں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے حقیقی نمائندہ بزنس مین فورم نے ہمیشہ کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ گذشتہ 24سالوں سے بزنس مین فورم کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوکر آئے ہیں اور اس مرتبہ بھی سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بزنس مین فورم کے امیدوار بھرپور انداز میں کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ25 ستمبر2024ء کو ہو نے وا لے سر حد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے ا نتخا با ت بر ا ئے سا ل2024-26 ء میں ا پنے و وٹ کے ذر یعے تاجر بر دا ری کے حقیقی نما ئند و ں کو منتخب کر یں اور بزنس مین فور م کے کار پور یٹ اور ایسو سی ا یٹ اٴْمیدواروں کو بھار ی اکثریت سے کا میا ب بنا کر مخا لفین کو شکست دیں۔ اس مو قع پر سر حد چیمبر آف کامر س اینڈ کے صدرفواد اسحق نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ انھو ں نے بزنس مین فور م کے لیڈر سینیٹر الیا س ا حمد بلو ر کے زیر قیاد ت اپنے دور صدارت میں تا جر بر داری کے مسائل وفا قی اور صو با ئی حکومتوں کے سامنے رکھ کران کو حل کر نے میں کلید ی کر دا ر ا دا کیا ۔

اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدور اورتاجر رہنمائوں اور صنعتکاروں نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات