نال ، منشیات کی سرعام فروخت سے نوجوان نشے کی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں، عوامی حلقے

پیر 23 ستمبر 2024 22:39

نال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2024ء) ضلع خضدار کے علاقے نال گرد نواح میں آفین چرس ،ہیروئن کرسٹال سمیت دیگر متعدد نشہ آور چیزیں کی فروخت ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات جیسے لعنت میں تیزی سے مبتلا ہوتے جارہے ہیںجس کے باعث نوجوان نسل تباہی کانشانہ بن رہی ہے منشیات فروش چند پیسوں کی خاطر غریب لوگوں کے بچوں کی زندگیوں کو تباہ برباد کررہے ہیںمنشیات کے عادی افراد اپنے گھروں سے ہی سامان چوری کرکے فروخت کرنے کے بعد اپنا رانجھا راضی کر لیتے ہیں جبکہ منشیات کے عادی* افراد اپنا نشہ *پورا کرنے کے لیے مساجد سے بیٹریاں شمسی پلیٹ محلہ کے باہر کھڑی گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کے شیشے یا پھر ویل کپ ،چھوٹے بڑھے سپئیر پارٹس ، بھی چوری کر لیتے ہیں۔

نال درنیلی ودیگر علاقوں سے متوسط طبقے سے لیکر ماڈل کلاس کے نوجوانوں جس میں تعلیم یافتہ طبقہ بھی شامل ہے جو نشہ کے نہ صرف عادی بن چکے ہیں بلکہ نشہ کو ایک فیشن کی طورپر استعمال کرنے کو اپنے لیے اعزازیہ سمجھتے ہیں مختلف علاقوں سے لوگ نشہ کرنے کیلئے نال درنیلی ودیگر علاقوں کا تیزی سے رخ کرتے رہتے ہیں نال درنیلی منشیات کے عادی افراد کیلئے سیف سٹی بن چکا ہے نشے میں استعمال ہونے والے ،ہیروئن ، چرس، انجکشن ،، آور کرسٹال گولیاں ودیگر خطرناک نشہ آور چیزیں شامل ہی ۔

(جاری ہے)

منشیات کے عادی افراد اپنے نشہ میں اس قدر مگن ہوتے ہیں کہ انہیں اردگرد کے ماحول کا کچھ علم تک نہیں ہوتے ،شہر میں جان لیوا واقعات بھی رونما ہوسکتے ہیں نال انتظامیہ منشیات فروشوں پہ کھڑی نظر رکھے انہیں اس گھنانی کھیل سے روک رکھے تو بہت سے سماجی برائیوں اور تحصیل میں بڑھتی واقعات میں کمی کا واضح امکان ہوسکتا ہے۔