ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولا کی عوام کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم پیش رفت

ٹانک میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا سائوتھ کے زیر اہتمام

جمعہ 27 ستمبر 2024 21:44

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2024ء) ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولا کی عوام کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ، ٹانک میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ق*سائوتھ کے زیر اہتمام، محسود قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے کا انعقاد، جنڈولہ کو کاروباری مرکز بنانے پر عوام پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا سائوتھ کی مشکور ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹانک میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا سائوتھ کے زیر اہتمام محسود قبائلی عمائدین کے ساتھ گرینڈ جرگے کا انعقاد بھی کیا گیا، مجموعی طور پہ 64 قبائلی عمائدین اور علماء حضرات نے شرکت کی، مہمان خصوصی آئی جی ایف سی خیبر پختون خواہ سائوتھ میجر جنرل مہر عمر خان نیازی نے ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولا کی عوام کے درینہ مسئلہ کے حل پر زور دیا، آئی جی ایف سی نے علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلی عمائدین کی کاوشوں کو سراہا، شرکاء نے قیام امن کے لیے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام کے لیے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :