اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے فاؤنڈیشن ہر اول دستے کا کام سرانجام دے رہی ہے، ظریف المانی

Amjad Ali khan امجد علی خان ہفتہ 28 ستمبر 2024 12:04

اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے فاؤنڈیشن ہر اول دستے کا کام سرانجام دے رہی ..
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر 2024ء ) خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ظریف المانی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے فاؤنڈیشن ہر اول دستے کا کام سر انجام دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیف منسٹر فارن اسکالرشپ پروگرام کے تحت طالب علم عبدالقادر  سے ملاقات کے دوران کہی اوربعد ازاں طالب علم کو ایئر ریٹرن فیئر (پی آر چائنا سے پاکستان) کا چیک پیش کیا، جنہوں نیہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی P.R چین سے انجینئرنگ سے  انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن میں ایم ایس کی ڈگری کامیابی سے مکمل کی۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر نے ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں معاشرے اور صوبے کا اثاثہ بننے کی ترغیب دی۔مزید برآں، وہ ہاربن یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں چینی زبان کا HSK 4 لیول حاصل کر کے KPEF کے اعلیٰ طلباء میں شامل ہو گئے اور  پی ایچ ڈی کے لیے چینی حکومت کی اسکالرشپ جیت لی اور کے پی اور پاکستان کی نمائندگی کی۔طالب علم نے وزیراعلیٰ کے اسکالرشپ کو بہت سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ اس پروگرام کو خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے مستحق طلبا کے لیے عزت مآب کے پی کی طرف سے بڑھایا جائے اور جاری رکھا جائے۔