طلبا کو عام تعلیم کیساتھ ہنرمند بنا کر ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر کے بچوں کے مستقبل کو سنورا جا سکتا ہے،فیصل رزاق خواجہ

ہفتہ 28 ستمبر 2024 16:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2024ء) فنی تعلیمی ادارہ کے چیئرمین فیصل رزاق خواجہ نے کہاہے کہ طلبا کو عام تعلیم کے ساتھ ہنرمند بنا کر ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر کے بچوں کے مستقبل کو سنورا جا سکتا ہے اس لئے والدین پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ نونہالان وطن کو ہنرمند بنا کر خوشحالی کی منازل کی جانب گامزن کریں اس لئے اپنے بچوں کو موبائل کے استعمال کے بڑھتی ہوئی وبا سے بچا کے لئے فنی تعلیم کی جانب راغب کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق فنی تعلیمی ادارہ لاجسک کے چیئرمین فیصل رزاق خواجہ نے فنی تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عام تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنا کر ان کو خوشحال اور روشن مستقبل دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں موبائل کے استعمال کا رحجان منفی کی بجائے مثبت سرگرمیوں کے طرف ہونا چائیے۔

جس کے لئے والدین پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے انہیں فنی تعلیم کی جانب لائیں تاکہ وہ ہنر مند بن کر روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو سکیں انہوں نے ادارہ میں کمپیوٹر سے منسلک بہت ساری فنی تعلیم کے کوسز کے بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہنر اور پیسے کمانے کا زریعہ ہیں جس سے طلبا کو وابستہ کر کے ان کا مستقبل سنوارنے میں والدین اپنا رول پلے کر سکتے ہیں اور ادارہ ان کی مکمل رہنمائی اور تعاون کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بچوں کو ہنرمند بننے کی ترغیب دیں تو ان میں کام کا شوق اور جذبہ خود بخود پروان چڑھے گا۔کیوں کہ بچوں کے اذہان کورے کاغذ کی مانند ہوتے ہیں ان کو والدین جو سکھائیں گے وہی سیکھیں گے۔اس لئے ہمیں فنی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :