کوٹ ادو’ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:46

کوٹ ادو’ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)کوٹ ادو کے علاقے چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی حکام کے مطابق 3 ملزمان کی چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔حکام نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :