پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی

مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع

بدھ 1 اکتوبر 2025 20:15

پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کردیئے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی ا?خری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔ پی آئی اے کے مطابق درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :