اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے‘ شیر افضل مروت

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر بہن کی حکمرانی ہے، عملاًپارٹی کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں‘ انٹر ویو

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:43

اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے‘ شیر افضل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر ان کی بہن کی حکمرانی ہے، علی امین کے مخالف گروپ کو مسلسل ملاقاتیں دلوائی گئیں،علیمہ خان عملاًپارٹی کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ جنیداکبر کو علی امین کے بغض میں لایا گیا ، کچھ لوگ وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ کو ہٹانا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی میں تقسیم اپریل2024 سے زیادہ ہوئی، علیمہ خان کوتشویش تھی کہ بشری بی بی کا پارٹی پر قبضہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی کونتھیاگلی ریسٹ ہائوس منتقل کرنے کی ڈیل ہوچکی تھی، علی امین اسٹیبلشمنٹ کو گارنٹی دے رہے تھے بانی کو لے کرجائیں گے، اس گارنٹی میں امریکن اوورسیز بھی شامل تھے۔