شہری کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ملزم ساجن خان گزشتہ 2 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ایف آئی اے

بدھ 1 اکتوبر 2025 20:15

شہری کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے شہری کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ساجن خان کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم گزشتہ 2 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ ساہیوال میں مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام اباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔