خبر کامقصد سچائی کا انتخاب ہے جو خود نیوز انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لیے ایک آواز ہے،وزیراعلیٰ سندھ

سوشل میڈیا میں دکھایا جانے والا زیادہ تر مواد جھوٹ اور افواہوں پر مشتمل ہے،مراد علی شاہ کا خبروں کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

ہفتہ 28 ستمبر 2024 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2024ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خبروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ خبر کامقصد سچائی کا انتخاب ہے جو خود نیوز انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لیے ایک آواز ہے۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ سچ سچ ہوتا ہے اور اسے پوری سچائی اور ایمانداری کے ساتھ پیش کرنا چاہیے لیکن اگر اس میں جھوٹ یا مبالغہ آرائی کا ایک لفظ بھی شامل کیا جائے تو اس کی حرمت داغدار ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی اس دنیا میں جہاں ہر کسی کے پاس آواز اٹھانے کے لیے طاقت ور آلہ موجود ہے لیکن افسوس، اس میں دکھایا جانے والا زیادہ تر مواد جھوٹ اور افواہوں پر مشتمل ہے۔ وزیر اعلی نے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سچ اور جھوٹ کی لڑائی میں حق کی آواز بن کر ابھریں اور ہمیشہ سچائی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :