سول ہسپتال میں بچے کی ولادت کی ویڈیو دو سال پرانی ہے ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹراسحاق پانیزئی

پیر 30 ستمبر 2024 17:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2024ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹراسحاق پانیزئی نے کہاہے کہ سول ہسپتال میں بچے کی ولادت کی ویڈیو دو سال پرانی ہے ،سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات کی ،سول ہسپتال انتظامیہ ایمانداری کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہی ہے ،سول ہسپتال میں تمام ایمرجنسی سروسز لیبر روم ، سی سی یو ،ایمرجنسی آپریشن تھیٹر اور شعبہ حادثات 24 گھنٹے سروسز فراہم کی جارہی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹراسحاق پانیزئی نے کہاکہ گزشتہ شب ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سول ہسپتال میں ایک بچے کی ولادت کا ذکر کیاگیاہے ،ہسپتال انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے ویڈیو کی تحقیقات کی اورسول ہسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ کے پاس بچے کی ولادت کی ویڈیو عرصہ دو سال پرانی نکل ،تحقیقات میں سامنے آیاہے کہ اوپر تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ گزشتہ دو سال سے ہسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ کے باہر سان بورڈ آویزاں ہے جبکہ ویڈیو میں ایکسرے ڈپارٹمنٹ کے پاس سائن بورڈ نہیں لگادوسری تصویر میں ایکسرے ڈپارٹمنٹ کے آہنی گرل کے پاس درخت موجود نہیں ہے جبکہ مذکورہ ویڈیو میں آہنی گرل کے پاس درخت موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی پرانی ویڈیو ہسپتال انتظامیہ کو بدنام کرنے کی سازش ہے مذکورہ الزام حقائق اور اصل صورتحال کے برعکس ہے، سوشل میڈیا پر قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے، حقائق کی جانچ کی یہ کمی ذمہ دارانہ صحافت کے اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس خبر نے عوام میں غیر ضروری الجھن اور تشویش میں اضافہ کیا ہے رات کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وارل ہونے کے بعد مکمل تحقیقات کی گئی ہے ۔

ڈاکٹراسحاق پانیزئی نے کہاکہ سول ہسپتال کوٹہ میں تمام ایمرجنسی سروسز لیبر روم ، سی سی یو ،ایمرجنسی آپریشن تھیٹر اور شعبہ حادثات 24 گھنٹے سروسز فراہم کر رہے ہیں، انسانی زندگی اہم ہے ہسپتال انتظامیہ ایسی کسی غفلت کا سوچ بھی نہیں سکتی، ڈاکٹرز اور دیگر معاون اسٹاف پوری پیشہ ورانہ ذمہ داری اور محنت سیاپنے فراض سر انجام دے رہے ہیں۔ اتنی توجہ اور محنت کے باوجود سوشل میڈیا پر سول ہسپتال کے خلاف پروپیگنڈا باعث افسوس ہے ہسپتال انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو ضروری دیکھ بھال اور علاج ملے ۔

متعلقہ عنوان :