ملک عمرا خان خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ کوچز کی محنت رنگ لانے لگی

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 30 ستمبر 2024 17:24

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر 2024ء ) حاجی ملک عمرا خان خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ میںکوچز کی محنت رنگ لانے لگی کھلاڑیوں نے کافی حد تک ٹینس کھیل پر عبور حاصل کرلیاپشاور سپورٹس کمپلیکس میں گذشتہ تین ہفتوں سے جاری ٹینس کیمپ کے موقع پرگزشتہ روز رئیل انجنیرنگ سروسزکے اونر سجاد خان، سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر صاحبزادہ محمودنور ، ٹورازم پروموٹراجمل خلیل نے کا کیمپ کا دورہ کیا وہیل چیئر ٹینس کیمپ کے کوآرڈینیٹر ملک عمر ایاز خلیل نے مہمان خصوصی سجاد خان اور اجمل خلیل کو خوش آمدید کہا بعدازاں انہوں نے وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں سے ملاقات کی کوچنگ کیمپ جو کہ خیبرپختونخواٹینس ایسوسی ایشن ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور ITF وہیل چیئر ٹینس ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام کی چھتری تلے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں کے پی کے مختلف حصوں سے وہیل چیئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز انعام اللہ، اسرار گل،ذاکر ا?، جہانزیب، شہریار، نعمان اور رومان کھلاڑیوں کو مختلف سیشن میں جسمانی مشقیں اور ٹریننگ دے رہے ہیں ٹریننگ کیمپ میں انجینئر عرفان اﷲ، احسان دانش ، ذاکر،جواد،اکمل،دانش ، سمیع اﷲ، تاجمینہ،گل ناز، صفیہ ، سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مہمان خصوصی سجاد خان اور اجمل خلیل نے کہاہے اسپیشل کھلاڑیوں کی سرپرستی اوران کی کھیلوں کی تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہم سب کی اخلاقی و قومی ذمہ داری ہیں انشاء اللہ ہم اپنے اسپیشل کھلاڑیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنی بساطت سے بڑھ کر انکی مالی و جانی خدمت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :