پتوکی،میاں بیوی کے درمیان معمولی جھگڑے پر سسرالیوں کا داماد پر بہیمانہ تشدد

منگل 1 اکتوبر 2024 15:58

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2024ء) میاں بیوی کے درمیان معمولی جھگڑے پر سسرالیوں کا داماد پر گھر میں گھس کلہاڑی ،ڈنڈا،تھاپہ کیساتھ بیہمانہ تشدد ہسپتال منتقل 4ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ ڈھولن چک نمبر27کے رہائشی محمد آزاد نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی والدہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا اچانک ملزمان سسرالی جوادسلیمان، ننھی، علیزہ، نمرہ بی بی میرے گھر گھس آئے اور انہوں نے گھر داخل ہوتے ہی مجھ پر حملہ کردیا ملزم جواد سلیمان نے مجھ پر کلہاڑی کا وار کیا جس سے میں زمین پر گر پڑا اور دیگر ملزمان نے مجھے زمین پر گرے کو ڈنڈوں،تھاپوں، سے تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے میری بیوی نے بھی تشدد کا نشانہ بنایاپولیس کے مطابق متاثرہ شخص کا اپنی بیوی نمرہ سے چند روز قبل معمولی جھگڑا ہوا تھا اور ملزمان موقع سے دھمکیان دیتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے نامزد ملزمان جوادسلیمان، ننھی، علیزہ، نمرہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ۔

متعلقہ عنوان :