مشرق وسطی کا کوئی گوشہ ہماری دسترس سے دور نہیں، اسرائیلی وزیراعظم

ایرانی حکومت ان کے خطے کو تاریکی اور جنگی تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے ،گفتگو

منگل 1 اکتوبر 2024 21:49

مشرق وسطی کا کوئی گوشہ ہماری دسترس سے دور نہیں، اسرائیلی وزیراعظم
یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2024ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہاہے کہ مشرق وسطی میں ایسی کوئی جگہ نہیں جو اسرائیلی دسترس سے باہر ہو۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو مخاطب کرنے کے انداز میں پورے مشرق وسطی کو ایک بار پھر باور کرانے کی کوشش کی ہے ، اس سے پہلے یہ بات نیتن یاہو نے اقوم متحدہ کے سامنے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہی تھی۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو جن کا ملک ایران کے اندر اور باہر ایرانی شخصیات اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکا ہے اب انہوں نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے بظاہر اہل ایران کو مخاطب کیا ہیکہ ایرانی حکومت انہیں کھائی کے قریب لا رہی ہے۔نیتن یاہو نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنیعوام کو ہر آنے والے لمحے میں انتہائی پستی کی طرف لے جارہی ہے لیکن پتہ ہونا چاہیے کہ اب کوئی بھی جگہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی پہنچ سے باہر نہیں ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہاکہ ایرانی حکومت ان کے خطے کو تاریکی اور جنگی تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے ۔