گلوکار ممتاز علی کا نیا ویڈیو’’ساڈا تے ڈھولا کوئی یار نئیں‘‘ ریلیز کردیا گیا

بدھ 2 اکتوبر 2024 13:09

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2024ء)مشہور زمانہ گیت’’جیہڑی گل توں کرنی آجا منہ تے کرئیے‘‘ گانے والے معروف گلوکار ممتاز علی کا نیا میوزک ویڈیو’’ساڈا تے ڈھولاکوئی یار نئیں‘‘ ریلیز کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز ان کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاگیا اس گانے کی شاعری و کمپوزیشن ان کی اپنی تیار کی ہوئی ہے جبکہ اس کا میوزک توقیر ناصر دھیرونے ترتیب دیاہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوید سلیم نے دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ممتاز علی نے بتایاکہ ان کا یہ ویڈیو ان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیاہے جسے ان کے پرستار بیحد سراہ رہے ہیں۔ممتاز علی کا کہناتھا کہ اس سے قبل ان کا ویڈیو’’جھوٹا لارا ‘‘ریلیز کیاگیاتھا جسے بیحد پسندکیا گیاتھا انہیں امید ہے کہ ان کا یہ نیا ویڈیو بھی وائرل ہوگا اور پسندکیا جائیگا۔