بختاور کیڈیٹ کالج فار گرلز شہید بے نظیر آباد میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ایک پر وقار سیرت النبیﷺ کانفرنس

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 2 اکتوبر 2024 17:08

نواب شاہ  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر 2024ء ) بختاور کیڈیٹ کالج فار گرلز شہید بے نظیر آباد میں عید میلادالنبی کے حوالے سے ایک پر وقار سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ کانفرنس کا انعقاد کی گیا ۔بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بے نظیر آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی اس تقریب میں اساتذہ اور کیڈیٹ نے بھر پور شرکت کی تقریب  میں تلاوت کلام پاک، نعتیہ کلام اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مشتمل واقعات کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات پر مرکوز تھے۔

اساتذہ کرام اور طلبہ نے رحمدلی، انصاف اور قیادت کے اسباق پر روشنی ڈالتے ہوئے پیغمبر اسلام کے مثالی کردار کے بارے میں عقیدت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فریدہ شیخ نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم سب کے لئے پیغام ہے کہ حقوق العباد کا خیال رکھیں اور اپنی زندگیوں میں اسلامی اقدار کو اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہؐ سے اس دنیا میں جتنا عشق اور محبت ہو گی اتنا ہی آخرت کی زندگی آسان ہوگی۔ہمیں حضور پاکؐ کی سیرت کی روشنی میں خوف خدا، نیت کا اخلاص اور پاکیزہ دل جیسے اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنی کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو مسلمانوں کی تاریخ اور اسلامی انقلاب کے پہلوؤں سے روشناس ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :