اسرائیل پر حملے کا حکم خامنہ ای نے دیا ،ایرانی ذمے دار

حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد سے خامنہ ایک محفوظ جگہ پر ہیں،گفتگو

جمعرات 3 اکتوبر 2024 11:35

اسرائیل پر حملے کا حکم خامنہ ای نے دیا ،ایرانی ذمے دار
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) ایک سینئر ایرانی عہدے دار نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر میزائل حملے کا حکم رہبر اعلی علی خامنہ ای نے دیا تھا۔ ذمے دار کے مطابق گذشتہ ہفتے بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد سے خامنہ ایک محفوظ جگہ پر ہیں۔ مزید یہ کہ تہران کسی بھی اسرائیلی جوابی کارروائی کے لیے پور طرح تیارہے۔

یہ بات ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔

(جاری ہے)

دو ماہ سے زیادہ عرصہ پہلے اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد سے تہران الم ناک جوابی کارروائی کی دھمکیاں دے رہا تھا تاہم یہ انتقام گذشتہ روز سے پہلے دیکھنے میں نہ آ سکا۔واضح رہے کہ با خبر ایرانی ذرائع نے پہلے بتایا تھا کہ حزب اللہ کی ہلاکت پر جواب دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے ایرانی کیمپ کے اندر اختلافات ہیں۔ بالخصوص کئی ایرانی عہدے داران گذشتہ عرصے میں بارہا یہ باور کرا چکے ہیں کہ وہ تنازع کو وسیع کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :