سعودی عرب ہر انسانی فلاح وبہبود کی ہرچیز کے لیے ایک طاقت ہے،ولی عہد

چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو متحد اور ہم آہنگ کرنا بہت ضروری ہے،خطاب

جمعرات 3 اکتوبر 2024 11:35

سعودی عرب ہر انسانی فلاح وبہبود کی ہرچیز کے لیے ایک طاقت ہے،ولی عہد
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے قیام کے بعد سے ہمیشہ ہر اس چیز کے لیے ایک طاقت رہا ہے جو پوری دنیا میں انسانیت کے فائدے اور انسانی خوشحالی کے لیے ہو۔ سعودی عرب نے تعاون کے اصول کو برقرار رکھنے اور دنیا کے تمام ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے والی ہر کوشش کے لیے مشترکہ بین الاقوامی عمل کو مستحکم کرنے کے لیے کام کیا ہے اوراب بھی کررہا ہے۔

ایسا کرتے ہوئے مملکت نے انسانی فلاح وبہبود کیبہت سے اقدامات شروع کیے ہیں جن کا مقصد ان مستند اہداف کو حاصل کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپستی منعقد ہونے والی انٹرنیشنل سائبر سکیورٹی کانفرنس 2024 کے چوتھے ایڈیشن سے خطاب میں کہا کہ سائبر اسپیس کا آج معیشتوں کی ترقی، معاشروں کی خوشحالی، افراد کی سلامتی ، ریاستوں کے استحکام جو سرحدوں سے ماورا ہے سے گہرا تعلق ہے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری کرکے سائبر اسپیس میں مواقع سے فائدہ اٹھانے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو متحد اور ہم آہنگ کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت اس اہم اور امید افزا شعبے میں لوگوں کی سرمایہ کاری کی اہمیت پر یقین رکھتی ہے۔ سنہ 2020 میں ہم نے دو عالمی اقدامات شروع کیے۔ پہلا سائبر اسپیس میں بچوں کی حفاظت سے متعلق ہے اور دوسرا سائبر سکیورٹی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ہے۔

یہ اقدامات انٹرنیشنل سائبر سکیورٹی فورم فانڈیشن کی نگرانی میں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ ان دو اقدامات کے فریم ورک کے اندر کی گئی کوششوں سے نتیجہ اخذ کیا ہے، جن میں سب سے اہم بین الاقوامی سطح پر حاصل ہونے والی جامع تفہیم ہے۔اس نے نئے اور متاثر کن تصورات قائم کیے جس نے بین الاقوامی سائبرسکیوریٹی فورم فانڈیشن کو کام کرنے کے قابل بنایا۔

مخصوص پروگراموں اور منصوبوں کو نافذ کیا اور تحقیق اور مطالعہ جاری رکھا۔حاصل کردہ کامیابیوں کی بنیاد پر ولی عہد نے سائبر اسپیس میں تحفظ اطفال پر عالمی سربراہی اجلاس کے آغاز کا اعلان کیا، جس کی میزبانی مملکت کر رہی ہے اپنی نوعیت کی پہلی عالمی سربراہی کانفرنس ہوگی جس کا مقصد بین الاقوامی کوششوں کو متحد کرنا اور عالمی ردعمل کو مضبوط بنانا ہے۔