خاوری ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار، لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد، پولیس

FatehUllah Nawaz فتح اللہ نواز جمعرات 3 اکتوبر 2024 11:53

حویلی لکھا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اکتوبر2024 ) تھانہ بصیرپور پولیس کی ایس ایچ او فرخ حسین کی سربراہی میں بڑی کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 05 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں خاور عرف خاوری ، شاہد ، علی رضا ، غلام مصطفی اور شبیر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ تھانہ بصیرپور کے مختلف مقامات پہ 21 ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے بصیر پورپولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔