ایف پی سی سی آئی کی سیاست میں ہلچل، متحرک اور سینیئر رہنما ملک طلعت سہیل ریجنل چیئرمین سندھ عبدالمیہمن بلال خان کی دعوت پر یو بی جی گروپ میں شامل

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 اکتوبر 2024 15:42

ایف پی سی سی آئی کی سیاست میں ہلچل، متحرک اور سینیئر رہنما ملک طلعت ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2024ء) ایف پی سی سی آئی کی سیاست میں ہلچل، متحرک اور سینیئر رہنما ملک طلعت سہیل ریجنل چیئرمین سندھ عبدالمیہمن بلال خان کی دعوت پر یو بی جی گروپ میں شامل مل جل کر صنعت و تجارت کے مسائل کے حل معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں کرنے شعبہ زراعت کے لیے ٹاسک فورس بنانے پر بھی پر اتفاق رائے کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ایف پی سی سی آئی میں برسر اقتدار گروپ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر نے ملتان آمد پر سنیر بزنس رہنما ملک طلعت سہیل سے ملاقات کی اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ملک طلعت سہیل نے یو بی جی گروپ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے گروپ لیڈر ایس ایم تنویر کی قیادت پراعتماد کا  اظہار کیا اور کہا کہ یو بی جی کو پاکستان بھر کی تجارتی برادری کا اعتماد حاصل ہے، یو بی جی نے بلا خوف آئی پی پیز اور دیگر معاشی مسائل کو اجاگر کیا وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی  کے صدر عاطف اکرام شیخ، سینیئر وائس چیئرمین ثاقب فیاض مگو، ریجنل چیئرمین سندھ عبدالمہیمن بلال خان اور ان کی ٹیم کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئےانہوں نے  کہا کہ معیشت کی بحالی کے مشن میں آپ کی ٹیم کے کارکن کی حیثیت سے آپ کے ساتھ ہوں۔جس پر ایس ایم تنویر اور عاطف اکرام شیخ نے ملک طلعت سہیل کو یو بی جی گروپ میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی شمولیت ھمارے لیے خوش آئند ہے اور ہم ملکر بحالی معیشت کے مشن کو آگے بڑھائیں  گے۔

عبد المھمین بلال خان نے کہا آپ جیسے سنیئر بزنس مین جو معیشت کو درپیش مسائل کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں ان کا یو بی جی گروپ میں شمولیت اختیار کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس موقع پر پیڑن انچیف وفاق ایوان ھائے صنعت و تجارت پاکستان ایس ایم تنویر نے کہا ایف پی سی سی آئی کی کوششوں سے جلد ہی مارک اپ سنگل دیجیٹل اور حکومت آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے جا رہی ہے۔

،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا موجودہ مارک اپ اور بجلی کے ٹیرف کے ساتھ صنعت و تجارت کا پہیہ چلنا ناممکن ہے۔ریجنل چیئرمین سندھ عبدالمہیمن خان نے کہا کہ ہم نے اپنی تمام تر کوششیں صنعت و تجارت کی بحالی پر مرکوز کی ہوئی ہے۔شدید معاشی بحران سے نبردآزماد ہونے کیلئے تمام تاجر برادری کو اکھٹے ہو کر اس مشن کو آگے بڑھاناہے۔زراعت، کپاس معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے کپاس کی  جدید سائنسی تحقیق کے تناطر میں پیداوار میں اضافہ کے لئے ایف پی سی سی آئی زرعی ساہنس دانوں اور ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کرے گی۔
ملتان۔ ایف پی سی سی آئی رہنما ملک طلعت سہیل،ایس ایم تنویر،عاطف اکرام شیخ اور عبدالمیہمن خان