پنجاب بھرمیں 1371ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق1417زخمی ہوئے

جمعہ 4 اکتوبر 2024 22:38

پنجاب بھرمیں 1371ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق1417زخمی ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1371ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں579افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔803معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں739ڈرائیوز،52کم عمرڈرائیور، 476مسافراور177پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ307ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت322متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد99حادثات میں95متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان94حادثات میں88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1427متاثرین میں 1159مرد اور268خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں218افراد کی اوسط عمر18سال سے کم759افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ415زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1224موٹرسائیکلز،62آٹورکشے،117کاریں،24وین09مسافر بسیں،19ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔