
ذہین طالبعلموں کی مالی امداد کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سکالرشپ پروگرام کا افتتاح
30 ہزار ذہین طلباؤطالبات کو ہر سال سکالرشپ فراہم کریں گے، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات، ہونہار سکالرشپ پروگرام ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں انقلاب ہے، سکالرشپ پروگرام سے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ ملے گا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 4 اکتوبر 2024
23:21

(جاری ہے)
اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر منصور احمد بلوچ، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ ذہین طلباء و طالبات کے چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کی فیس ہر سال وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ادا کی جائے گی۔ اور ہر سال نئے طلباء و طالبات کو بھی سکالرشپ سکیم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپر مڈل کلاس کو سکالرشپ پروگرام میں لانے کے لئے فیملی انکم رینج 56 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے طلباؤ طالبات کو بھی ہونہار سکالرشپ پروگرام میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباؤطالبات کو ایسے 67 ڈسپلنز میں سکالرشپ دیں گے جن کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام بہترین ہیومن ریسورس پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب کے ذہین طالبعلموں میں جلد ہی 40 ہزار لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباؤطالبات کو انتہائی قابل وائس چانسلر ملا ہے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام سے مختلف شعبہ جات میں مہارت یافتہ گرایجوئیٹ پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام سے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے طلبا ء وطالبات سے گفتگو بھی کی اور سکالرشپ پروگرام سے متعلق سوالات کے جوابات دئے۔مزید اہم خبریں
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
-
لندن میں مقیم الطاف حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
-
عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، شیر افضل مروت
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
-
این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
-
ایچ آئی وی: امریکی امدادی کٹوتیوں سے 40 لاکھ اموات کا خطرہ
-
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
-
فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
-
ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.