پہلی سپیریئرقومی مرد و خواتین کی تیز ترین ریس کے مقابلے 8اکتوبر کو لاہور میں ہونگے

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 15:46

پہلی سپیریئرقومی مرد و خواتین کی تیز ترین ریس کے مقابلے 8اکتوبر کو لاہور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2024ء) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اور سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے تعاون سے پہلی سپیریئر قومی مرد و خواتین کی تیز ترین ریس کے مقابلے 8اکتوبر کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ امیگا ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اورامیگا ایونٹ میں ملک بھر سے تمام مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن کے ساتھ تمام منسلک محکموں، صوبائی اور علاقائی ایسوسی ایشنز کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔بریگیڈیئر وجاہت حسین نے کہا کہ فاتح مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے جن میں پہلا انعام 1 لاکھ روپے، دوسرا انعام 50 ہزار روپے، تیسرا انعام 25 ہزار روپے اور 4 سے 8 پوزیشن ہولڈرز کے لئے دس، دس ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہاکہ تمام کھلاڑی 8 اکتوبر 2024 کو صبح 9 بجے پنجاب سٹیڈیم، لاہور میں نیشنل کوچنگ ایسوسی ایشن کے صدر رفیق احمد اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے ہیڈ کوچ چوہدری اصغر علی گل کو رجسٹریشن اور دستاویزات کی اسکروٹنی کے لئے رپورٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :