اسرائیل ایران کو جواب دینے کے نتیجے پر نہیں پہنچا، امریکی صدر

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 16:18

اسرائیل ایران کو جواب دینے کے نتیجے پر نہیں پہنچا، امریکی صدر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2024ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ابھی تک یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا کہ ایران کو کیسے جواب دیا جائے۔

(جاری ہے)

بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بجائے کسی متبادل پر غور کرتے۔قبل ازیں امریکی صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ ہم اسرائیل کو حملے کی اجازت نہیں دیتے، مشورہ دیتے ہیں۔وائٹ ہاوس میں صحافیوں کے اسرائیل کے ایرانی تنصیبات پر حملوں کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ حملہ چھوٹا ہوگا۔