اسرائیل کی طولکرم پر بمباری، 18 افراد شیہد

فلسطینیوں کی عمارتیں اور بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ،اقوام متحدہ کی مذمت

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 16:18

اسرائیل کی طولکرم پر بمباری، 18 افراد شیہد
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2024ء) اسرائیلی فوج نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بمباری کر کے 18 فلسطینیوں کو شیہد کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے شروع کیے گئے "غیر قانونی" حملے کی مذمت کی ۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی طرف سے طاقت کے غیر قانونی استعمال کا ایک پریشان کن نمونہ ہے۔

ان حملوں سے فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ جانی نقصان کے ساتھ فلسطینیوں کی عمارتیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے۔بیان کے مطابق یہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں منظم طریقے سے مہلک طاقت کا سہارا لینے کی ایک اور واضح مثال ہے۔ بیان میں اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔