صدرمملکت کا اسپن وام ، شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 22:29

صدرمملکت کا اسپن وام ، شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کا اسپن وام ، شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش ،صدر مملکت کا دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ دفاع وطن کی خاطر عظیم قربانی پیش کرنے پر لیفٹننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت تمام بہادر جوانوں کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا صدر مملکت کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور شہید جوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا صدر مملکت کی تمام شہدائ کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی