یوسف رضا گیلانی کا آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے متعدد اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار

دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج آپریشن کر رہی ہیں اور موثر کا حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے، بیان

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 22:55

یوسف رضا گیلانی کا آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے متعدد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2024ء) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان کے علاقہ اسپین وام میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے متعدد اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قوم کو پاک فوج کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جو اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ کے خلاف ہماری فوج اور قوم متحد ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج آپریشن کر رہی ہیں اور موثر کا حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے ۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں ہیں، پوری قوم کو پاک فوج کے جوانوں پر فخر ہے اور قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔