اسلام آباد میں احتجاج کے دوران زخمی پولیس کانسٹیبل جان کی بازی ہار گیا

اتوار 6 اکتوبر 2024 11:10

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران زخمی پولیس کانسٹیبل جان کی بازی ہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2024ء) اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے پر تشدد احتجاج کے دوران پولیس کانسٹیبل عبد الحمید شاہ جان کی بازی ہار گیا،شرپسند عناصر پولیس کانسٹیبل کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بناتےرہے،عبدالحمید شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیاسی جماعت کا پرتشدد احتجاج پولیس کانسٹیبل کی جان لے گیا۔

شرپسند عناصر پولیس کانسٹیبل کو اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے۔عبدالحمید شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔شہید عبدالحمید 26 نمبر چونگی پر لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات تھے۔شہید عبدالحمید انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے۔شہید عبدالحمید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے۔شہید عبدالحمید نے اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔