مزید بارشوں کی پیشن گوئی

بالائی، وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑچلنے اور بارش کا امکان

پیر 7 اکتوبر 2024 22:46

مزید بارشوں کی پیشن گوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2024ء) بالائی، وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں، جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان کوئٹہ (سٹی 09،سمنگلی 01)،خیبر پختونحوا پاراچنار میں 01میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سکھر،سکرنڈ، لسبیلہ ، خیرپور،میٹھی ، تربت اور دادو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔