فیصل آباد: عدالت میں پیشی پر آئے 3 افراد فائرنگ سے جاں بحق

واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ، ملزمان فرار ہو گئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘پولیس

جمعرات 10 اکتوبر 2024 15:14

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 2 افراد تحصیل کچہری میں تاریخ پیشی پر آئے تھے اور تیسرا مقتول راہ گیر تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے، ملزمان فرار ہو گئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :