ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 10 اکتوبر 2024 17:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سینیئر سیاستدان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الٰہی بخش سومرو کا انتقال پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک بڑا نقصان ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔