سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین عدالت طلب

کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر کو ہوگی

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعرات 10 اکتوبر 2024 17:19

گجرات( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2024ء ) مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین عدالت طلب،کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر کو ہوگی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات شاہد صادق نے ظہور پیلس تقسیم کیس میں چوہدری شفاعت حسین کے جواب دعوی کا رائٹ کلوز ہونے کے خلاف دائر اپیل میں پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو بذریعہ نوٹس 17 اکتوبر 2024 کو اصالتا عدالت طلب کرلیا ظہور پیلس تقسیم کیس میں چوہدری شفاعت حسین کا 26 جون کو سول جج گجرات چوہدری سیف اللہ تارڑ نے جواب دعوی کا رائٹ کلوز کیا تھا اس آرڈر کے خلاف 26 جولائی کو چوہدری شفاعت حسین کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی اپیل ڈائری کے اڑھائی ماہ کے بعد ایڈیشنل سیشن جج گجرات شاہد صادق نے گزشتہ روز ابتدائی بحث کی سماعت کے بعد ریسپانڈنٹ چوہدری شجاعت حسین کو کیس کی پیروی کےلئے اصالتا طلب کرلیا چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ظہور پیلس تقسیم کا کیس بذریعہ مختارخاص پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل دائر کیا گیا تھا دعوی کی مزید سماعت 22 اکتوبر کو سول جج گجرات شیر حسن پرویز جبکہ اپیل کی سماعت 17 اکتوبر کو ہوگی

متعلقہ عنوان :