پیپلزپارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجو کی زیر صدارت 18 اکتوبر کو شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حیدرآباد میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 10 اکتوبر 2024 17:20

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2024ء ) ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے ضلع کونسل ہال میں ضلعی چیئرمین سید ریاض حسین شاہ، خراسانی پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری جہانگیر جونیجو، انفارمیشن سیکرٹری شکیل احمد مری ، جاوید شورو، وقار جونیجو، میر مہتاب ٹالپر، خادم برڑو، سالم ابڑو، شیر علی مری محمد علی لسکانی اور دیگر اراکین نے شرکت کی  اجلاس میں 18 اکتوبر کو کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حیدرآباد میں ہونے والے جلسے  میں شرکت کی تیاریوں کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجو، ضلعی چیئرمین سید ریاض حسین شاہ خراسانی نے کہا کہ 18اکتوبر کا جلسہ ضلع سانگھڑ کے لاکھوں لوگوں کی شرکت سے تاریخی ہوگا ہم ثابت کر دیں گے کہ بھٹو خاندان آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے