زرمبادلہ کے ذخائر 106 ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.04 ارب ڈالر ہوگئے

جمعرات 10 اکتوبر 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 106 ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.04 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10.81 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.23 ارب ڈالر ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 106 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :