سعودی عرب ،شہروں کو جوڑنے کے لیے 7 بلین ڈالر لاگت کی نئی ریلوے لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ

جمعہ 11 اکتوبر 2024 08:30

سعودی عرب  ،شہروں کو جوڑنے کے لیے  7 بلین ڈالر لاگت کی نئی ریلوے لائن ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) سعودی عرب نے مختلف شہروں کو جوڑنے کے لیے 7 بلین ڈالر لاگت کی نئی ریلوے لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے لیے ٹھیکے دار اداروں سے بات چیت آخری مراحل میں ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام کا آغاز 2025 میں ہوجائے گا اور اس کے ساتھ پرانے ریلوے لائن کی بھی تجدید ہوگی۔

(جاری ہے)

مبصرین نے کہا ہے کہ ’منصوبے کے تحت 6 بنیادی لائنوں پر کام ہوگا، جبیل صنعتی سٹی میں 10 کلو میٹر کی ریل پٹڑی بچھائی جائے گی، جبیل اور دمام کو جوڑنے کے لیے 35 کلو میٹر کی پٹڑی بچھائی جائے گی۔ریاض کے شمال کو جنوب سے جوڑنے کے لیے دو لائنیں بچھائی جائیں گے جن میں سے ایک لمبائی 67 کلو میٹر اور دوسری 35 کلو میٹر ہوگی۔جدہ، ریاض اور کنگ عبد اللہ بندرگاہ کو جوڑ نے کے لیے 1066 کلو میٹر کی لائن بچھائی جائے گی۔اسی طرح کنگ عبد اللہ بندر گاہ کو ینبع صنعتی سٹی سے جوڑنے کے لیے 172 کلو میٹر کی لائن ہوگی۔ماہرین نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ 7 لاجسٹک مراکز قائم ہوں گے جو تمام لائنوں کو مدد فراہم کریں گے۔