ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک

مکمل فٹ نہ ہونے پر مسٹری سپنر کی جگہ نعمان علی کو موقع دیے جانے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اکتوبر 2024 11:10

ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اکتوبر 2024ء ) سپنر ابرابر احمد کی انگلیںڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ابرار احمد بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انگلیںڈ کیخلاف بالنگ کرنے سے قاصر رہے تھے۔ اسپنر بخار اور جسم میں درد میں مبتلا ہیں جس کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، گزشتہ روز ان کے مختلف ٹیسٹ ہوئے تھے جن کی رپورٹس پی سی بی کو آج ملیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کے مکمل فٹ نہ ہونے پر لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ لیگ سپنر زاہد محمود دوسرے آپشن کے طور پر اسکواڈ میں موجود ہیں۔ ٹیم میں شامل واحد سپیشلسٹ سپنر ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اب تک 35 اوورز میں تقریباً 5 کی اوسط سے 174 رنز لٹائے ہیں تاہم کسی بھی انگلش بیٹر کو پویلین کی راہ نہیں دکھا سکے تھے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں ہی شیڈول ہے۔