لڑکیوں کو خواب دیکھنے، قیادت کرنے اور بہتر مستقبل تشکیل دینے کے مواقع ملنے چاہئیں،بلاول بھٹو

ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ انہیں بہتر مواقع اور وسائل فراہم کریں‘بچیوں کے عالمی دن پر پیغام

جمعہ 11 اکتوبر 2024 13:19

لڑکیوں کو خواب دیکھنے، قیادت کرنے اور بہتر مستقبل تشکیل دینے کے مواقع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر کی کمسن بچیوں کے تحفظ و ترقی کے کاز کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بچیوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے تھیم ’’لڑکیوں کا مستقبل کا ویژن‘‘ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے لڑکیوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، لڑکیوں کو خواب دیکھنے، قیادت کرنے اور بہتر مستقبل تشکیل دینے کے مواقع ملنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی بچیاں کل کی معمار ہیں، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ انہیں بہتر مواقع اور وسائل فراہم کریں۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمیں بچیوں کی آواز سننے اور ان کے خوابوں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے، لڑکیوں کے وڑن پر سرمایہ کاری کر کے ہم سب کے لئے ایک مضبوط اور خوشحال مستقبل تخلیق کر سکتے ہیں۔