وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی حقیقی خدمت کے لیے کوشاں ہے، چوہدری شیرعلی

جمعہ 11 اکتوبر 2024 15:50

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی حقیقی خدمت کے لیے کوشاں ہے، ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی حقیقی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارٹیوٹاپنڈگھیب میں ہمت کارڈزکی تقسیم کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈگھیب ملک نورمحمد،سابق چیئرمین بلدیہ پنڈگھیب آفتاب حیدری،سوشل ویلفیئر آفیسر حسیب خالد اوردیگر افراد بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی حقیقی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمت کارڈخصوصی افراد میں تقسیم کیے جا رہے ہیں ہمت کارڈ کے ذریعے افراد باہم کو سہ ماہی بنیاد پر10ہزار05سو روپے کی رقم ادا کی جائے گی اس کےعلاوہ دیگر متعلقہ سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تقریب یہ شرکا کو بریفنگ دیتی ہوئے ہےسوشل ویلفیئر آفیسرحسیب خالدنے بتایاکہ محکمہ سوشل ویلفیئرنے ضلعی انتظامیہ اٹک کے تعاون سے چھ تحصیلوں میں کیمپ سائٹس قائم کیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے افراد باہم معذوری کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا ءکر دیا گیا پنجاب کے مستحق افرادومعذور افراد کی دہلیز تک اب ان کا حق پہنچایا جائے گا وزیراعلیٰ پنجاب ہمت کارڈ کے ذریعے تمام معذور افراد کو سہ ماہی بنیاد پر 10500 کی رقم معذوری وظیفہ کے طورپر ادا کی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ اب ہمت کارڈ، ٹریول کارڈ میں بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔\378