
باسط علی کا بابر اعظم کو آرام کا مشورہ، شان مسعود کو ’’ناکام کپتان‘‘ قرار دیدیا
انگلینڈ کیخلاف شکست کا ذمہ دار ’یاری دوستی ٹولہ‘، پاکستان میں میرٹ کا لحاط نہیں رکھا جاتا، پرفارم نہ کرنیوالے کھلاڑی کو ٹیم سے نکال دیا جائے : سابق ٹیسٹ کرکٹر
ذیشان مہتاب
جمعہ 11 اکتوبر 2024
15:51

(جاری ہے)
باسط علی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بہترین کرکٹ کھیلی، پاکستان کرکٹ کو سلیکشن سمیت ہر شعبے میں مستقل مزاجی کی ضرورت ہے، قومی سلیکٹر اسد شفیق اس وقت امریکا میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میں ہمارے کھلاڑیوں کا فٹنس معیار سامنے آگیا، بابر اعظم اور سعود شکیل نے کیچز چھوڑے، فیلڈنگ کے بعد بیٹنگ کرنے کے لیے آنے پر ہمارے بیٹرز کے پیر لڑکھڑا گئے، پاکستان کے بریڈ مین بابراعظم کو دو ماہ پہلے سمجھایا تھا کہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ باسط علی نے کہا کہ جمعرات کو انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھی نشاندہی کردی، بابر اعظم کو اب آرام کی ضرورت ہے، ان کو اس حوالے سے خود اظہار کر دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اننگز میں بابرعظم کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکے، کوئی دوسرا کھلاڑی ہوتا تو اب تک اس کی چھٹی ہو جاتی، پاکستان میں میرٹ کا لحاط نہیں رکھا جاتا، پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑی کو ٹیم سے نکال دیا جائے۔ باسط علی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس متبادل نہیں، انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دیں،اب ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کہاں ہیں، چیئرمین بورڈ نے ہر ایک کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے، اگر وہ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر سکتے تو سبکدوش ہو جائیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے کا چورن بند کر دیا جائے، بیٹنگ میں کامران غلام کو موقع نہیں دیا جا رہا ،اس کا کیا قصور ہے۔ شان مسعود کو کپتانی نہیں آتی، ان کو تین نمبر کی جگہ بطور اوپنر آنا چاہیے، دوسری باری میں پاکستانی بیٹرز نے غیر ذمہ دارانہ شارٹ کھیل کر اپنی وکٹیں گنوائیں۔ باسط علی نے کہا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی طویل فیلڈنگ کے بعد بیٹنگ کرنے آئے تو وہ تھکے ہوئے نہیں تھے، انہوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرپل سینچری اسکور کرنے والے ہیری بروک شاندار بیٹنگ پر قابل مبارک باد ہیں،انہوں نے پاکستانی بولرز کی بچوں کی طرح پٹائی کی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.