وزیراعلیٰ بلوچستان کی دکی میں کوئلے کی کان پر مسلح حملے کی مذمت

جمعہ 11 اکتوبر 2024 16:47

وزیراعلیٰ بلوچستان کی دکی میں کوئلے  کی کان  پر مسلح حملے  کی مذمت
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے دکی میں کوئلے کی کان پر مسلح حملے کی مذمت کرتے ہوئےسکیورٹی حکام کو دہشت گردوں کے خلاف فوری و موثر کارروائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاری بیان میں سیکورٹی حکام کوہدایت کی کہ مذکورہ علاقے کو سیل کرکے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، دہشت گردوں نے ایک بار پھر مزدوروں کو نشانہ بنا کر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ،دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گاایک ایک بے گناہ کے قتل کا حساب لیں گے، بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح حق کی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :