
وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار سموگ پالیسی فریم کی گئی ہے‘عاشق حسین کرمانی
جمعہ 11 اکتوبر 2024 19:34

(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری ماحولیات پنجاب جہانگیر انور نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سموگ ایک زہر قاتل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چاہتی ہیں کہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھراماحول فراہم کیا جائے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت اور ماحولیات سموگ کنٹرول کیلئے شانہ بشانہ کام کریں۔ امسال صوبہ میں زراعت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ1 ہزار سپرسیڈرز دھان کی کٹائی کیلئے آپریشنل ہوں گے۔اس جدید مشینری کے استعمال سے دھان کی باقیات کو کار آمد بنایا جائے گا جس سے سموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ امسال صوبہ پنجاب میں دھان کے زیرکاشت66 لاکھ ایکڑ رقبہ لایا گیا تھا اوراب اس کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔دھان ہماری اہم نقد آور فصل ہے۔ گزشتہ برس دھان کی برآمد سی4 ارب ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا تھا۔ضرورت اس امر کی ہے کاشتکاروں کو اس فصل کی باقیات کی تلفی کیلئے آگاہی فراہم کی جائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت توسیع و فیلڈکے افسران ترقی پسند کاشتکاروں سے رابطہ کرکے انہیں قائل کریں کہ دھا ن کی باقیات کی تلفی کیلئے جدید مشینری خرید کریں تاکہ سموگ سے بچا جا سکے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ امسال دھان کی فصل گزشتہ سال کی نسبت 9.33 فیصد زائد رقبہ پر کاشت ہوئی ہے۔سموگ کنٹرول کیلئے متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے والے عناصر کی فوری رپورٹ اور قانون کے مطابق فوری کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اب تک 14 لاکھ52 ہزار ایکڑ رقبہ پر دھان کی کٹائی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اوردھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کی131 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والے عناصر کو اب تک11 لاکھ78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات جہانگیر انور نے کہا کہ محکمہ ماحولیات ہر قدم پر محکمہ زراعت کے ساتھ ہے اور دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والے عناصر کی امسال فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں سپشل سیکرٹری زراعت پنجاب آغا نبیل، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ) پنجاب کیپٹن(ر)وقاص رشید، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.