عدالت نے عمر ایوب، اسد قیصر،زین قریشی اور فیصل امین کو 8 نومبر تک راہدرای ضمانت دیتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی

جمعہ 11 اکتوبر 2024 22:58

عدالت نے عمر ایوب، اسد قیصر،زین قریشی اور فیصل امین کو 8 نومبر تک راہدرای ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2024ء) پشاور ہائیکورٹ میںاپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر، زین قریشی اور فیصل امین کی راہدرای ضمانت درخواستوں پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزاروں پر پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، راہداری ضمانت کے لئے یہ درخواستیں دائر کی گئی ہے۔

وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں، وکیل درخواست گزار حسن ابدال میں ایف آئی آئی آرز درج کئے گئے ہیں۔ پہلے بھی عدالت نے راہداری ضمانت دی یے۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کا فیصل امین سے استفسار کیا کہ آپ دس دن میں وہاں نہیں پہنچے، دوسری بار آپ کو راہداری دے رہے ہیں، آپ وہاں پر پیش ہوجائے، تیسری بار پھر راہدرای ضمانت نہیں دینگے۔ عمر ایوب نے کہا کہ میں پہلے تمام عدالتوں میں پیش ہوچکا ہوں۔ اب میرے خلاف اور مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ عدالت نے عمر ایوب، اسد قیصر، زین قریشی، فیصل امین کو 8 نومبر تک راہداری ضمانت دے دی