مسلمانوں کا یہ حال آپس کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ہے،ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی بڑی طاقت بن سکتے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

اتوار 13 اکتوبر 2024 12:10

مسلمانوں کا یہ حال آپس کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ہے،ہم تقسیم نہ ہوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2024ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ قرآن کریم ہی پوری دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کی بادشاہی مسجد میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی عام ہے، قرآن پاک نے ایک انسان کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک ہی ہے جو دنیا میں ناانصافی کا حل فراہم کرتا ہے، قرآن پاک قیامت تک کے انسانوں کے رہنمائی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کی خواہش میرے اللہ نے پوری کر دی، اہلیان پاکستان کی والہانہ محبت پر بے حد شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا آج جوحال ہے وہ آپس کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ہے، ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں خطاب کرکے بہت خوشی ملی، اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت کا بے حد مشکور ہوں۔