تھانہ سرجانی پولیس نے اندرون مکان قائم منی گٹکا فیکٹری پرچھاپہ مارکرایک ملزم کوگرفتارکرلیا

اتوار 13 اکتوبر 2024 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2024ء) تھانہ سرجانی پولیس نے اندرون مکان قائم منی گٹکا فیکٹری پرچھاپہ مارکرایک ملزم کوگرفتارکرلیاہے۔ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم خدا کی بستی میں اندرون مکان گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی/فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم فرہان ولد محمد یونس کو گرفتار کیا۔

منی فیکٹری سے 12 بورے (125کلو سے زائد)، چونا، کیمیکل، تمباکو، پیکنگ کے ریپرز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے بھی مختلف مقدمات سرجانی ٹائون تھانے میں درج ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 767/2021 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹکس ایکٹ تھانہ سرجانی ٹائون۔مقدمہ الزام نمبر 1663/2021 بجرم دفعہ 4/8 گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ سرجانی ٹائون اورمقدمہ الزام نمبر 187/2022 بجرم دفعہ 4/8 گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ سرجانی ٹائون میں درج ہیں

متعلقہ عنوان :