میرا کے پی اسمبلی آنا اتحاد کی علامت ہے‘ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پیر 14 اکتوبر 2024 22:49

میرا کے پی اسمبلی آنا اتحاد کی علامت ہے‘ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2024ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی آیا ہوں، یہاں قانون سازی ہوتی ہے، یہ اہم جگہ ہے، آج یہاں آنا اتحاد کی علامت ہے کہ سب امن کے لیے ایک پیج پر ہیں۔پشاور میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حقوق کی بات کریں گے، صوبے کو حصے کا پانی نہیں ملا، ہمارا پانی جو بھی استعمال کر رہا ہے اس کی نہ رائلٹی مل رہی ہے نہ پانی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو ہمیں وسائل تو دیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی اختلافات چھوڑ کر ون پوائنٹ ایجنڈا چاہتے ہیں، امن کا قیام ہی ہم سب کا ایجنڈا ہے، تمام اختلافات چھوڑ کر اسمبلی گیا۔انہو ںنے کہا کہ وفاق سے اپنے صوبے کے وسائل کے لیے بات کروں گا، سیاست میں سب سے مقدس پارلیمنٹ ہے، جرگے میں تمام پارٹیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام پر سب کا اتفاق ہے، پاک فوج اور پولیس سمیت سب کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں، آئین کے دائرے میں رہ کر سب کو کام کرنا ہو گا۔