پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید بسوں کی خریداری سے مشروط

پیر 14 اکتوبر 2024 21:30

پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید بسوں کی خریداری سے مشروط
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2024ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کی تجدید اور نئے سکولوں کی رجسٹریشن کو سکولوں کے 50 فیصد طلباء و طالبات کو گھروں سے سکول اور سکولوں سے گھر پک اینڈ ڈراپ دینے کے لیے بسوں کی خریداری سے مشروط کر دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے وہ تمام پرائیویٹ سکول مالکان جنہوں نے تاحال بسیں نہیں خریدیں ان کو 16 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسی شرط کی وجہ سے گزشتہ ڈیٹھ ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سینکڑوں سکولوں کی تجدید اور رجسٹریشن تاحال نہیں کی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بسیں نہ خریدنے والے نجی سکولوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :