ایوان صدراسلام آباد میں چین کے وزیراعظم کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ میں گورنرسندھ کی شرکت

چین کے وزیراعظم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں مختلف ممالک کے سربراہان کی شرکت اس کی کامیابی ہے ،کامران خان ٹیسوری

منگل 15 اکتوبر 2024 20:02

ایوان صدراسلام آباد میں چین کے وزیراعظم کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایوان صدر ،اسلام آباد میں چین کے وزیراعظم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان آمد پر وزیراعظم Li Qiang کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات کا آج تاریخ ساز دن ہے۔انہو ں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں مختلف ممالک کے سربراہان کی شرکت اس کی کامیابی ہے۔